راولپنڈی: سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں شوٹر گینگ کا سرغنہ مارا گیا

راولپنڈی میں سی سی ڈی کی کارروائی میں شوٹر گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق اٹک خورد کے علاقے رومیاں لنک روڈ پر سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، سی سی ڈی ٹیم پر خطرناک اجرتی قاتل کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر  اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شوٹر گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت شاہ سعود کے نام سے ہوئی جس کا تعلق اکوڑہ خٹک سے ہے، شاہ سعود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اجرتی قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

 حکام کے مطابق ہلاک ملزم شاہ سعود دوہرے قتل کیس میں گرفتاری کے بعد پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے