خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کیاگیا، کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک ہوئے،ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا،جبکہ میرعلی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری کےتحت فتنہ الہندوستان کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں،ضلع سُہراب کےعلاقےمال مدرسہ کے قریب سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئےایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق مال مدرسہ اوربتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا،فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی

 وزیراعظم شہبازشریف نے سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائی پرخراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نےدہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کوسراہا،کہا فتنتہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی،پاکستان سے دہشت گردی کےناسورکامکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے