وزیراعلیٰ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں پورٹل پرقرض کےلیےدرخواستوں کی تعداد 16 لاکھ سےتجاوز کر گئی۔
وزیراعلیٰ اپنی چھت اپناگھرپروگرام میں قرض کےلیےدرخواست دینےوالے لاکھوں خاندان تاحال انتظار کے مرحلےمیں ہیں،رواں سال صرف 3لاکھ درخواست گزاروں کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کےمطابق13 لاکھ سےزائددرخواست گزاروں کومزید انتظارکرناہوگااب تک 2 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کیلئے 273 ارب روپےکےقرض منظور ہوا،قرض کی رقم سے 1 لاکھ 22 ہزارگھرمکمل، 57 ہزار 500 زیر تعمیر ہیں۔
