لاہور؛ غیرملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

لاہورمیں غیرملکی لڑکی سےمبینہ اجتماعی زیادتی کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے،گرفتار ملزمان نےپولیس کو بیانات ریکارڈکرا دیے۔

گرفتارملزمان کےمطابق غیرملکی لڑکی سےپہلی ملاقات 25 ستمبر کو ایک پارٹی میں ہوئی،جہاں موبائل نمبرشیئرکیےگئے،بعدازاں نجی سوسائٹی میں واقع فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ وقت گزارا گیا۔

ملزمان نےپولیس کو بتایاکہ لڑکی کو اپنی گاڑی میں بٹھا کرڈیفنس کی طرف لےجایا گیا،تاہم غازی روڈ پر لڑکی نےگاڑی میں ہاتھا پائی شروع کردی اور زبردستی گاڑی سے اتر گئی۔

ملزمان کےمطابق صورتحال دیکھ کر وہ گھبرا گئے اورگاڑی بھگا دی،لڑکی کا پرس اور موبائل فون گاڑی میں رہ گیا،راستے میں موبائل فون اور پرس نالے میں پھینک دیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ مبینہ زیادتی کاجائے وقوعہ ایک فلیٹ ہے،جس کی نشاندہی کرکے شواہد اکٹھے کر لیےگئے ہیں،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے