صومالیہ جہاز آپریشن، ترجمان دفتر خارجہ کا جانی نقصان پر اظہار تعزیت

صومالیہ کے ساحل کے قریب اغوا شدہ جہاز ایم ٹی آنر ٹوینٹی فائیو کی بازیابی کیلئے آپریشن کے دوران جانی نقصان پر پاکستان نے افسوس اور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان د فتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا آپریشن کے دوران عملےکے 5 ارکان کی المناک ہلاکت پر گہرادکھ اور افسوس ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی شہری شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا حکومتِ پاکستان اورعوام سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعےمیں عملےکے 4 ارکان زخمی بھی ہوئے، جن میں 3 پاکستانی شہری شامل ہیں ۔ جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم پاکستانیوں کی معاونت کیلئے بندربیلہ روانہ ہورہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے