پاکستان اور برطانیہ کا معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی، برطانیہ پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی توجہ پیداوار، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار بڑھانے پر ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کی  اہم ترجیحات طے کرلی ہیں، میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور امداد سے تجارت کی طرف منتقلی پر توجہ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری ماحول بہتر بنایا جا رہا ہے، برطانیہ نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کے لیے تعاون میں دلچسپی ظاہر کردی۔

ملاقات میں برطانوی کمپنیوں اور پاکستانی ڈائسپورا کے ذریعے کاروباری تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ اجرا کو سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے