مری: سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق، ہلاکتیں دو ہوگئیں

ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔

حادثے میں سکول وین میں آگ لگنے سے گیارہ طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ بدھ کے روز ارحم کی بڑی بہن عائشہ کلیم عباسی بھی دم توڑ گئی تھی۔ عائشہ اور ارحم کلیم عباسی سگے بہن بھائی تھے۔

ارحم اور عائشہ کا بھائی عبداللہ بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا۔ عبداللہ خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے