پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد: پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب اور  وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کےمختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع کردی ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرزکی تعیناتی میں 15 اکتوبر 2026 تک توسیع کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنراسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رینجرز اہلکار چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے