پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس دوران سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی پی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع سجاول کے صدر اور لائیو اسٹاک، فشریز کے محکموں کے وزیر محمد علی ملکانی بھی ملے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی جبکہ اپنے محکموں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلز لائر فورم پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کرکے پی ایل ایف کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سندھ اسمبلی کے رکن خرم سومرو اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔
