خیبرپختونخوا میں شہری صوبائی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں مہنگائی، بے روزگاری اور امن وامان کی ابترصورتحال، شہری صوبائی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں متحدہ ٹریڈ یونین اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں متحدہ ٹریڈ یونین کے صدراسفند یارخان، جنرل سیکرٹری غلام حسین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ٹائرجلاکر مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اورامن وامان کی ابترصورتحال پر پی ٹی آئی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

 

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے صوبائی حکومت سے خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنے کیلئےعملی اورٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیبرپختونخوامیں امن وامان، مہنگائی اوربیروزگاری سنگین مسئلہ بن چکے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی توجہ احتجاجی سیاست پر مرکوز ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی 13 سالہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صوابی، تخت بھائی، رستم سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں 13 سال سے زائد عرصہ گزار دیا تاہم صوبے میں عوام کی توقعات کے مطابق تبدیلی نظر نہیں آئی۔

شہریوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ صوبے کا انفراسٹرکچر بھی مسائل کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات پر توجہ دے رہے ہیں اور انہیں عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔

شہریوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے