صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے سے محفوظ مزید تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں پاکستانی ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی 694 سے کراچی پہنچے جن میں محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف شامل ہیں۔
ایئر پورٹ پر گورنرسندھ نہال ہاشمی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نے استقبال کیا۔
وزارت خارجہ،اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن،ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے انتظامات کیئے گئے ۔ محمدیاسین کاتعلق پشاور،عمران علی اور سید حسین یوسف کا تعلق کراچی سے ہے۔
ڈاکٹر صنوبرکی قیادت میں جناح ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ میڈیکل ٹیم قزاقوں کی قید سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا ائیرپورٹ پر طبی معائنہ کرےگی۔
