صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کہا تشدد سفارت کاری کا دشمن اور ہر مہذب معاشرے میں ناقابل برداشت ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کے تحت پریس ڈنر تقریب میں فائرنگ کی مذمت کی۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کہا یہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں کہا فائرنگ کے واقعے پر گہرا صدمہ ہوا ۔ شکر ہے صدر ٹرمپ،امریکی خاتون اول اوردیگر افراد مکمل محفوظ رہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کے بذدلانہ واقعے پر گہرا صدمہ ہوا۔ پاکستان ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے۔ تشدد سفارت کاری کا دشمن اور ہر مہذب معاشرے میں ناقابل برداشت ہے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے بھی امریکا میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
