حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت ہے: وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا، جو بے بنیاد ہے۔

وزارت اطلاعات نے بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز سے کہا ہے کہ مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال یا تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔

وزارت کے مطابق اگر ضرورت پڑی اور کسی قسم کی تعیناتی یا کارروائی عمل میں لائی گئی تو اس سے متعلق تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

وزارت اطلاعات نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ سچ، جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے