مسلم لیگ اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
پیپلزپارٹی دونوں ایوانوں میں حکومت کی حمایت کرے گی جبکہ بدلے میں پیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات کیلئے بنائی جارہی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی، دونوں جماعتوں میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی میں تمام جماعتوں کو دونوں ایوانوں میں تعداد کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔
