لانگ مارچ سے خیبرپختونخوا کے عوام مشکلات کا شکار ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ لانگ مارچ کے باعث بچوں کو سکول جانے میں مشکلات جبکہ مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں دشواری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے، غیر مشروط مذاکرات نہیں ہوتے، ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر مذاکرات ہوتے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہونی چاہئیں، رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی عروج پر ہے، صوبے میں فوجی آپریشن انتہائی ناگزیر ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی بات میں وزن ہوتا ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارا مطالبہ ہے، اسے فی الفور صوبہ بنایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے