وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا مطالبہ

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف سے سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا پی ٹی آئی سے دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کی توقع کرتے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی ناپختہ لوگ خیبر پختونخوا پر مسلط ہیں۔ سڑکوں پر سرکس لگانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ڈیل کرنا وفاقی حکومت کے لیے کوئی چیلنج نہیں، لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانا دو الگ الگ موضوعات ہیں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ خون بہانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں، دہشتگردی سے 12 اضلاع شدید متاثر ہیں وہاں خصوصی انتظامات وقت کا تقاضا ہیں، وفاقی حکومت کی ترجیح دہشتگردی پرقابو پانا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث خیبر پختونخوا کے کئی علاقے نوگوایریاز بن چکے ہیں لیکن پی ٹی آئی والے ان علاقوں میں باآسانی آتے جاتےہیں، تحریک انصاف وضاحت کرے کہ دہشتگردوں سے ان کا کیا تعلق ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اگرایمرجنسی کا نفاذ ہوتا ہےتواسکا لانگ مارچ سےکوئی تعلق نہیں، ایمرجنسی کا ممکنہ نفاذ صوبائی حکومت کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عدم تعاون ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے