ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد

پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد کردیے گئے۔

تفتیشی افسر نے کیس کا چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروا دیا۔ چالان میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، تیمور جھگڑا بھی نامزد ہیں۔

چالان کے مطابق ریڈیو پاکستان کی درخواست پر عدالت نے نادرا اور پنجاب فرانزک سے ملزمان کی شناختی تصدیق کروائی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کی بھی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق کا کہا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے