ایمرجنسی کے نفاذ پر خیبرپختونخوا میں کاروبار معمول کے مطابق کھل گئے

پشاور، چترال، باجوڑ اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے ہیں اور شہری اپنی روزمرہ کی مصروفیات میں مشغول ہیں، سیاسی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں صوبے میں نئے سیٹ اپ کے حق میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔

کرک میں شہریوں نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں، جبکہ ایبٹ آباد میں نئے سیٹ اپ کے حق میں ریلی نکالی گئی، چترال میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے