ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کے سیلز ٹیکس قوانین میں اہم تبدیلیاں کردیں۔ درآمد شدہ اور ای ایف ایس سکریپ کے ستر فیصد استعمال کی جانچ کی مدت میں کمی کردی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق اسٹیل میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس سے متعلق سیلز ٹیکس قواعد میں ترمیم کردی گئی ہے۔ اسٹیل سیکٹر سے متعلق نوٹیفکیشن میں رجسٹرڈ افراد کے حوالے سے الفاظ حذف کردیئے گئے اور اسٹیل فیکٹریوں کیلئے 12 ماہ کی مدت کم کرکے 6 ماہ کردی گئی ہے۔
درآمد شدہ اور ای ایف ایس سکریپ کے 70 فیصد استعمال کی جانچ کیلئے مدت میں کمی کی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک ہونے کی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
