لاہور: کاہنہ میں والد کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

لاہور کے علاقے کاہنہ میں والد کے ساتھ مل کروالدہ کو قتل کرنےوالے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ عذرا بی بی نے سابق شوہر کے خلاف بچوں کے نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، مقدمہ واپس نہ لینے پر سابق شوہر نے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو قتل کر دیا۔

ملزمان نے خاتون کو گھر میں فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا جبکہ  دیگر کی تلاش جاری  ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دیگرملزمان کی گرفتاری اور مقدمے کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے