گلگت کے علاقہ غذرمیں نوح پل کے قریب مسافر وین دریائے یاسین میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے یاسین سے اب تک 11 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامناتھا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، زخمیوں کو گاہکوچ منتقل کیا جا رہا ہے، مسافر وین گلگت سے ہندور جا رہی تھی۔

