اسٹینڈاپ بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منورفاروقی نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے پروگرام میں اپنے بچپن اور مالی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی اور پیسے کمانے کے پہلے تجربے کا ذکر کیا۔
منور فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں روزانہ 10 سے 20 روپے کمانے کے لیے کام کیا۔
منور فاروقی نے بچپن میں کیے گئے مختلف کاموں کا حوالے سے بتایا کہ وہ کم عمری سے ہی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے 8 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا، میں ایک چھوٹی سی دکان پر کام کرتا تھا اور مختلف چیزیں بیچتا تھا جس سے روزانہ 10 سے 20 روپے کما لیتا تھا۔

