پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایک نجی چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے۔ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے رابطے رہے ہیں اور رہنے بھی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ نظام نے اگر عدالتی احکامات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے تو اس کا مطلب ہے ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کی بات کی ہے وزرا کے چہروں کے رنگ اُڑے ہوئے ہیں۔

