ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے مقبول سیاسی ڈرامہ سیریز ’مہارانی‘ کے5 ویں سیزن کے لیے اپنا سر منڈوا لیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہما قریشی ایک بار پھر ویب سیریز ’مہارانی‘ میں رانی بھارتی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
ویب سیریز کے 5 ویں سیزن کا پہلا پروموشنل ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں اداکارہ مکمل طور پر گنجے سر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے کردار کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے حقیقت میں اپنا سر منڈوایا ہے۔

