Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, نومبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»دی یوزؤل سسپیکٹس،ایک حیرت انگیز فلم جس کا جادو3 دہائیوں بعد بھی ماند نہیں پڑسکا
تازہ ترین

دی یوزؤل سسپیکٹس،ایک حیرت انگیز فلم جس کا جادو3 دہائیوں بعد بھی ماند نہیں پڑسکا

EditorBy Editorنومبر 13, 2026Updated:نومبر 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

یہ فلم ہے دی یوزؤل سسپیکٹس  جو 1995 میں ریلیز ہوئی مگر 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی اس کا جادو ماند نہیں پڑسکا۔

فلم کی کہانی کیلیفورنیا کی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز میں ہونے والے خوفناک دھماکے اور قتل عام سے شروع ہوتی ہے جس میں صرف 2 افراد زندہ بچتے ہیں۔

ایک کسٹم ایجنٹ ڈیو کوجان اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے ایک معذور مجرم راجر "وربل” کِنٹ (کیون سپیسی) سے تفتیش کرتا ہے۔

وربل کِنٹ تفتیش کار کو ماضی کے واقعات سناتا ہے کہ کس طرح 5 پیشہ ور مجرم ایک جعلی پولیس لائن اپ میں اکٹھے ہوئے اور ایک ساتھ مل کر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔

کہانی آگے بڑھنے پر پتہ چلتا ہے کہ ان پانچوں مجرموں کو انڈرورلڈ کے ایک پراسرار اور بے رحم ڈان کائزر سوزی کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

جب فلم اختتام پر پہنچتی ہے تو یہ عام کہانی ایسا موڑ لیتی ہے کہ ذہن گھوم جاتا ہے اور اس وقت پتا چلتا ہے کہ ہم نے جو عام سی کہانی دیکھی، وہ کتنی حیران کن ہے۔

یہ ایسی فلم ہے جس کا اختتام ایسے زوردار جھٹکے سے ہوتا ہے جو دیکھنے والا طویل وقت تک بھول نہیں پاتا۔

فلم میں کیون سپیسی ، گیبریل برن  ، بینیسیو ڈیل ٹورو  اسٹیفن بالڈون اور کیون پولاک  نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اس فلم کی کہانی تحریر کرنے والے کرسٹوفر میک کواری نے ایک اور کلاسیک ہالی وڈ فلم کاسابلانکا میں دی یوزؤل سسپیکٹس لفظ سنا تو انہیں لگا کہ یہ کسی فلم کا اچھا نام ہوسکتا ہے جبکہ پولیس لائن میں کھڑی مجرموں کی تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ نام جوڑا اور پھر کہانی کو تحریر کیا۔

فلم کے پراسرار کردار کائزر سوزی کا نام مصنف کے ایک سابق باس اور وکیل کیزر سومے کے نام پر رکھا گیا تھا۔

اداکار کیون اسپیسی نے اسکرپٹ پڑھے بغیر ہی ہدایت کار سے اس فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور مصنف نے وربل کِنٹ کا کردار خاص طور پر ان کے لیے ہی لکھا تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.