برطانوی میڈیا کے مطابق007 فلمی سیریز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ ہوں گے۔
رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔ ان سے قبل ڈینیئل کریگ جیمز بانڈکا کردار ادا کر رہے تھے جنہوں نے 2021 میں اس معروف جاسوسی فلمی سیریز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان اداکار کے انتخاب کے لیے طویل عرصے تک جاری رہنے والے عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔

