متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے 4 دسمبر سے شہر بھر میں تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس صدر محمد آفتاب اسلم گل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی گئی۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے باعث تندور مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے تناسب سے روٹی کا نیا سرکاری نرخ مقرر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کو مطالبات پر عمل درآمد کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 4 دسمبر بروز جمعہ سے تندور بند کر کے ہڑتال کی جائے گی۔

