چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل تک ملتوی

دبئی : چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ مختصر دورانیے کی رہی اور اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں فریقین کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں اور کل تفصیلی اجلاس میں تجاویز  پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنےمؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی اور اس پر کوئی لچک نہیں دکھائی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز  ٹرافی سے متعلق قابل قبول فارمولا کل تک سامنے آنےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق آج آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہونا تھا۔

 پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا تھا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا تھ  کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے