پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے یہاں کاروبار سے جو منافع کمایا اس میں سے کچھ حصہ اپنے پرنسپل ممالک کو بھی بھیجا۔۔۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ایک ارب 13 کروڑ ڈالر منافع کی صورت میں بیرون ممالک منتقل کئے گئے۔۔۔
سب سے بڑا 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر منافع فوڈ سیکٹر کی کمپنیوں نے اپنے پرنسپل ممالک کو بھیجا۔۔ جولائی سے نومبر کے دوران مالیاتی اور کاروباری اداروں (بینکس، انشورنس کمپنیوں) نے 16 کروڑ ڈالر بیرون ممالک بھجوائے۔۔۔
بجلی کی پیداواری کمپنیوں نے 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالر منافع بیرون ممالک منتقل کیا۔۔ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں نے 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر،،،، پیٹرولیم ریفائننگ کمپنیوں نے 8 کروڑ 22 لاکھ ڈالر،،، ٹرانسپورٹ سیکٹر نے 7 کروڑ 38 لاکھ ڈالر،،، تیل و گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں نے 7 کروڑ ڈالر منافع اپنے پرنسپل ممالک کو بھیجا۔۔۔
کیمیکل سیکٹر سے 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر،،، بیوریجز کمپنیوں نے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر،،، سیمنٹ کمپنیوں نے 2 کروڑ 67 لاکھ ڈالر اور آٹو اسمبلرز نے 2 کروڑ 8 لاکھ ڈالر منافع غیر ممالک منتقل کیا
