اسٹاک مارکیٹ میں1509پوائنٹس کی مندی،سرمایہ کاروں کے194 ارب روپےڈوب گئے

0

کاروباری ہفتے کا دوسرا روز۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1509 پوائنٹس کی مندی۔۔۔۔ 25 دسمبر کی تعطیل پر سرمایہ کاروں نے پوزیشن کلیئر کرنے کو ترجیح دی۔۔۔ فروخت کے دباؤ کے باعث حصص کی مالیت میں 194 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔۔۔

ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں کاروبار ڈھائی ہزار پوائنٹس کی رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔۔۔ مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ دوپہر کے سیشن میں فروخت کا دباؤ شروع ہوا اور مارکیٹ کے بند ہونے تک سرمایہ کاروں نے Selling Pressure برقرار رکھا۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 415 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔

مجموعی طور پر 88 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔۔ کاروباری سودے 54 ارب 45 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 251 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔

کرنسی مارکیٹ

 کرنسی مارکیٹ میں روپے کی مزاحمت کام کر گئی۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا۔۔۔ 278 روپے 47 پیسے کا ہو گیا۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کمی آئی۔۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا

صرافہ بازار

گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 800 روپے کم ہو گئی۔۔۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.