قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148 واں یوم پیدائش

کراچی : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوگی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دستہ گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے