گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگر ی، ماں باپ جاں بحق، بچی زخمی

0

نیلم : وادی نیلم میں کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے ماں باپ جاں بحق بچی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا صندوق کے مقام پر کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی صندوق کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.