4سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کل پیرس کیلئے روانہ ہو گی

0

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا چار سال بعد یورپ کیلئے فضائی سروس کل سے شروع ہو رہی ہے۔۔۔۔ پہلی پرواز فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لئے جمعہ کو روانہ ہو گی۔۔۔

پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔۔ پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

پی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے۔۔۔۔۔پی آئی اے نے انٹرانیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔۔۔۔

ترجمان کے مطابق مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کر سکیں گے۔۔۔۔مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.