خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
طلباء اور طالبات کو فرنٹیئر کور نارتھ کے آپریشنل امور سمیت زیر استعمال قلعہ بالا حصار کی تاریخی اور سکھوں اور انگریزوں کے ادوار میں اس کی جنگی اہمییت کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔ اس موقع پر طلباء اور طالبات نے قلعہ میں واقع میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں پر خیبرپختونخوا کی تاریخ محفوظ ہے۔
طلباء اور طالبات نے دورہ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قلعہ بالاحصار خیبرپختونخوا کی شان ہے۔ طلباء و طالبات نے قلعہ بالاحصار کے دورہ پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(نارتھ) کا شکریہ ادا کیا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(نارتھ) کی وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں شامل ہیں، ہم پاک فوج کے بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے ہمیں یہ موقع دیا اور ہمیں وطن عزیز کے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے کا اصل ادراک ہوا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے تاریخی قلعہ کو محفوظ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔