بیٹوں کو فوج میں شہادت کی تمنا کیلئے ہی بھیجتے ہیں:شہداء کےاہل خانہ کی بات چیت

0

شہدائے پاکستان کو سلام

وطن سے محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے سپاہیوں کی پہچان ہے

جان قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا

دفاع وطن میں جان قربان کرنے والی داستانوں میں سے ایک نائیک محمد شریف کی ہے

نائیک محمد شریف شہید نے 9 نومبر 2024 کو بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے مادرِ وطن کے لئے شہادت کا عظیم مرتبہ پایا

نائیک محمد شریف شہید کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے

نائیک محمد شریف شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے

نائیک محمد شریف شہید کے لواحقین نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"محمد شریف کے والد کی خواہش تھی کہ بیٹا تعلیم حاصل کر کے آرمی جوائن کرے”
والدہ، نائیک محمد شریف شہید

25 نومبر کو بیٹے کی شادی ہونی تھی، اس کے لئے تیاری کر رہے تھے،
والدہ، نائیک محمد شریف شہید

بیٹے کی شہادت کا بہت دکھ ہے مگر اللہ کی رضا میں راضی ہوں،
والدہ، نائیک محمد شریف شہید

بہت فخر ہے کہ بیٹا وطن کے لیے شہید ہوا،
والدہ، نائیک محمد شریف شہید

بیٹے کی شہادت کا صدمہ بہت ہے مگر خوشی ہے اللہ نے اس کو اتنا بڑا رتبہ عطا کیا،
والدہ، نائیک محمد شریف شہید

میرے 20 بھائی بھی ہوتے تو پاک فوج کے لیے قربان کر دیتی،
بہن، نائیک محمد شریف شہید

بھائی نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا جو ہمارے لیے باعث فخر ہے،
بہن، نائیک محمد شریف شہید

بھائی بہت اچھا اور ملنسار تھا،
بھائی، نائیک محمد شریف شہید

بھائی کے جانے کے بعد ہماری زندگی میں ویرانی آگئی ہے،
بھائی، نائیک محمد شریف شہید

شہید کا بھائی ہونے کی وجہ سے خاندان اور علاقے میں بہت عزت ملتی ہے،
بھائی، نائیک محمد شریف شہید

محمد شریف نے میرے پاس دینی علم حاصل کیا، وہ بہت قابل تھا،
دینی معلم، نائیک محمد شریف شہید

اکثر کہتا تھا کہ بڑا ہو کر پاک آرمی جوائن کروں گا،
دینی معلم، نائیک محمد شریف شہید

اللہ کا کرم ہے کہ وہ پاک آرمی میں بھرتی ہوا اور شہید ہو گیا،
دینی معلم، نائیک محمد شریف شہید

مجھے، باحیثیت اس کا استاد اور پورے اہل علاقہ کو اس کی شہادت پر فخر ہے،
دینی معلم، نائیک محمد شریف شہید

اللہ اس کی طرح نیک اولاد ہر کسی کو عطا کرے،
دینی معلم، نائیک محمد شریف شہید

نائیک محمد شریف کی شجاعت اور بہادری تاریخ کا ایک روشن باب ہے

نائیک محمد شریف شہید کی قربانی ہماری قوم کا سرمایہ ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہماری آزادی کی ضمانت ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.