پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین وزیراعظم شہباز شریف کو دھکمیاں دینے پر لندن میں گرفتار

0

پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور فیملی کے دیکر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔۔۔۔۔

گلفام حسین نے پاکستانی آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف دھمکیاں بھی دیں تھیں۔۔۔ گلفام حسین نے ٹک ٹاک پر لائیو بیٹھ کر شریف براداران کو قتل کرنے اور انکے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کو کہا تھا ۔۔۔

گلفام حسین نے مختلف لائیو وڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر پھینکے اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں ۔۔ گلفام حسین نے سوشل میڈیا پر شہباز شریف اور نواز شریف کو لندن کے سڑکوں پر گھیسیٹے کا اعلان کیا تھا۔۔۔

مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے ویڈیوز کے شواہد اکٹھے کر کے پولیس کو جمع کروائے ۔۔۔۔ پولیس نے شواھد کی بنیاد پر گلفام کیانی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں برسا رہے تھے۔۔۔۔

خرم بٹ نے کہا پولیس کی طرف سے نام ظاھر کیے بغیر گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔۔۔۔ پولیس نے تصدق کی ہے کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.