مودی حکومت کی ایک اور نااہلی منظر عام پر ، مہاراشٹرا کی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا ، متعدد ہلاکتیں

0

مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آرڈیننس فیکٹری میں دھما کا ہوا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دھماکا مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارا کے علاقے جواہر نگر میں قائم اسلحہ ساز فیکٹری میں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اسلحہ ساز فیکٹری کے ایک سیکشن میں آج صبح 10:30 بجے ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں.

اپوزیشن رہنماؤں نے اس حادثے کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دے دیا۔ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہو چکی ہے۔

اکتوبر2024میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث ایمونیشن اور ہتھیاروں کی جگہوں پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.