اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

0

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اقدام حماس کی جانب سے چار اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں کیا گیا ہے، جو دن کے آغاز میں عمل میں آیا تھا۔

فلسطینی قیدیوں کو اوفر اور کیٹزیوٹ جیلوں سے سیاسی حکام کی منظوری کے بعد رہا کیا گیا۔رہائی کے بعد رام اللہ میں بڑے ہجوم ان کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ قیدیوں کو کندھوں پر اٹھا کر جشن منایا گیا، اور عوام نے پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔فلسطینی عوام کے لیے یہ لمحہ مزاحمت کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حماس کے مطابق، رہا کیے گئے قیدیوں میں سے 70 کو ملک بدر کیا گیا ہے۔اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلیوں کے قتل میں ملوث قیدیوں کو مغربی کنارے یا غزہ واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مصر کے سرکاری ٹی وی نے بھی تصدیق کی کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق ان 70 قیدیوں کو مصر منتقل کر دیا گیا ہے.

یہ رہائی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے آج پہلے مرحلے میں، حماس نے چار اسرائیلی فوجیوں کو آزاد کیا، اور اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا آغاز کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.