جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس دوران  جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز اگلے سال مارچ  تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا  تھا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پہلے فیز کو جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائے گا۔

اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی عمارت کے مختلف تعمیراتی ڈیزائن اور تجاویز پیش کی گئیں۔ پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن پر جاری کام کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر جی الیون میں زیر تعمیر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کے پہلے فیز کے طور پر شروع کیا جائے گا تاکہ اسپتال جلد فعال ہو اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ وزیراعظم نے پہلے فیز کو مارچ دو ہزار ستائیس  تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائے۔ جدید اور ہائی ٹیک طبی مشینری کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے صحت کے شعبے میں اصلاحات تیز کرنے اور منصوبے کی پیشرفت کے ساتھ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے