Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

نومبر 29, 2026

نئے صوبے ضروری ہیں

نومبر 29, 2026

وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»تجارتی خسارے میں 18 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ کیا ہے اور یہ کب ہوتا ہے؟
کاروبار

تجارتی خسارے میں 18 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ کیا ہے اور یہ کب ہوتا ہے؟

EditorBy Editorستمبر 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 2 ماہ میں 18.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.11 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست گزشتہ سال کے مقابلے تجارتی خسارے میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا، دو ماہ میں گڈز برآمدات میں 7 فیصد، درآمدات میں 13 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 5.45 ارب ڈالر برآمدات کے مقابلے درآمدات 12.57 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 15 فیصد کمی آئی، ماہانہ برآمدات کا حجم 2.95 ارب ڈالر سے کم  ہو کر 2.50 ارب ڈالر پر آگیا۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران ماہانہ تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی، حجم 3.17 ارب ڈالر رہا، اگست 2025 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 3.81 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران درآمدات 7.38 فیصد اضافے سے 5.67 ارب ڈالر رہیں۔

واضح رہے کہ ایک مقررہ مدت کے دوران جب کسی ملک کی درآمدات اس کی برآمدات سے زیادہ ہوجاتی ہیں تو یہ تجارتی خسارہ کہلاتا ہے۔

تجارتی خسارہ اس وقت ہوتا ہے جب بین الاقوامی ٹرانزیکشن اکاؤنٹ میں منفی بیلنس ہو۔ ادائیگیوں کا توازن ملک میں رہائش پذیر اور بیرون ملک رہنے والوں کے درمیان، جہاں ملکیت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے، تمام اقتصادی لین دین کو ریکارڈ کرتا ہے۔

تجارتی خسارہ طویل مدت میں کافی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ تجارتی خسارے کا سب سے واضح نقصان یہ ہے کہ ملک اپنی پیداوار سے زیادہ اشیا اور خدمات استعمال کرتا ہے۔

ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس میں ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم خود بورڈ کی صدارت کریں گے۔

بورڈ تجارت کی مکمل سپلائی چین میں بہتری، سرحد پار تجارت کے نان ٹیرف امور اور تجارت کے فروغ کیلئے روڈ میپ و مانیٹرنگ حکمت عملی ترتیب دے گا۔ مجوزہ بورڈ تجارت کی مکمل سپلائی چین میں بہتری اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔

بورڈ تجارت کے فروغ کیلئے روڈ میپ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالے سے حکمت عملی بھی ترتیب دے گا۔وزیراعظم نے بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام اور اس مقصد کیلئے ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت کی۔

ورکنگ گروپس بندرگاہوں کی استعداد بہتر بنانے، متعلقہ محکموں میں ہم آہنگی، ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل اور پری ارائیول کلیئرنس سمیت مختلف امور پر کام کریں گے۔

وزیراعظم نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کیلئے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور آسان بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    روٹی کی قیمت 25 روپے،نان کی قیمت35 روپے مقررکی جائے ۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کا مطالبہ

    نومبر 29, 2026

    ٹرمپ خاندان سے منسلک کرپٹو ٹوکن کی قدر ایک روز میں 50 فیصد گر گئی

    نومبر 29, 2026

    لاہور:تندورمالکان نے 4دسمبر کو ہڑتال کی دھمکی دے دی

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.