واشنگٹن :نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغانستان میں قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی۔طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی قیمت اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

ماہرین افغان امور کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے بارے میں سخت پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہی ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی غیر ملکی امداد بند کرنے پر ایگزیکٹیو آرڈر دے چکے ہیں۔