جنوبی سوڈان میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ،20ہلاک

0

جنوبی سوڈان میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔۔۔ طیارے میں عملے سمیت 21 افراد سوار تھے۔۔۔ 20 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔۔

مرنے والوں کا تعلق بھارت اور چین سے بتایا جا رہا ہے۔۔ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔

طیارہ یونٹی اسٹیٹ سے دارالحکومت جوبا جا رہا تھا۔۔۔ مرنے والوں میں پائلٹ اور کو پائلٹ بھی شامل ہے۔۔

مرنے والے تمام افراد کا تعلق آئل کی گریٹر پائینیر آپریٹنگ کمپنی سے ہے۔۔۔ یہ افراد آئل فیلڈ سے واپس ہیڈ کوارٹر جا رہے تھے کہ راستے میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.