اسلام آباد : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا, جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی.