لاہور،سندھ،بلوچستان ہائیکورٹس کے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ

0

ملک کی تین ہائیکورٹس سے تین ججز کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کر دیا گیا ہے۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوکر کا تبادلہ کر کے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج تعین کر دیا گیا ہے۔۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بن گئے ہیں۔۔

بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا ہے۔۔

تینوں ججز کا تبادلہ وزارت قانون نے کیا ہے اور سیکیرٹری قانون نے تبادلے کے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آرٹیکل 200 کی شق (1) کے تحت ے جج صاحبان کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.