مریم نواز کا 16ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں ظہرانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 16 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کے اعزاز میں لاہور کے شاہی قلعہ میں ظہرانہ دیا۔۔۔
مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شریک تھے۔۔۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ کے احاطے میں تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیفنس اتاشی اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہا، بچوں سے اظہار شفقت کیا۔۔۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دعوت پر ڈیفنس اتاشی اور مہمانوں کو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی

سفرا اور ان کے اہلخانہ نے شاہی قلعہ کے رنگیلے رکشوں میں سواری بھی کی۔۔غیر ملکی مہمانوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔۔۔

غیر ملکی سفراء نے شاہی قلعہ کی تاریخی اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا مشاہدہ کیا ۔۔مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئیلاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔مریم نواز شریف
مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔۔بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔۔
لاہورکا شہر روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو مسلسل ثقافتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔۔۔لاہوری کے طعام اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔
وزیرااعلیٰ پنجاب نے کہا لاہور دانشوروں، شاعروں اور فنکاروں کا ہمیشہ مرکز رہا ہے، شاعر مشرق کا مسکن اور مدفن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔۔بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں۔
لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے۔
مریم نواز نے کہا امید ہے کہ دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔۔
عراق کے ڈیفنس اتاشی کرنل احمد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی۔۔۔
لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے شاہی قلعہ کی تاریخی اہمیت پر معزز مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔۔۔ غیر ملکی مہمانوں نے لاہور کے شاہی قلعہ کے تاریخی آثار قدیمہ میں دلچسپی کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کئے گئے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے