سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔۔۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔۔
سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ حکومت کی ایما پر پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات ادھار پر فراہم کرے گا۔۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے پانی کی فراہمی کے لئے 40کروڑ ڈالر سستی شرح سود پر فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کر دیئے۔۔۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے وفد نے سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد، چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی۔۔۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیا اور کہا صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہی کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے SFD کی کوششیں قابل قدر ہیں۔۔۔
ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سی ای او، ایس ایف ڈی نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے SFD کی حمایت کو سراہتے ہوئے، گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں SFD کے ساتھ اشتراک کردہ نئے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔