اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے ایک روز بعد ہی وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔۔
دونوں رہنماؤں میں طویل ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔۔۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود ، محمد اسلم غوری بھی موجود تھے
واضح رہے اپوزیشن کے ساتھ ملاقات میں حکومت مخالف گرینڈ الائنس بنانے پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔۔۔