ایم ڈی کیٹ 2026 کا جعلی پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ٹی ایس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایم ڈی کیٹ 2026 کا پرچہ جعلی ہے، امیدوار جعلی پرچوں اور گمراہ کن مواد پر اعتماد نہ کریں۔
ایس ٹی ایس نے امیدواروں کو جعلی خبروں اور غیر مصدقہ مواد سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار ایم ڈی کیٹ 2026 کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھیں۔
ایس ٹی ایس کے مطابق امیدوار امتحانی مرکز پر مقررہ وقت پر پہنچیں، محنت اور تیاری ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔
