انسداد بجلی چوری مہم ، 1 لاکھ 15 ہزار 280 سے زائد بجلی چور گرفتار

اسلام آباد : ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومتی ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 146 ارب 6 کروڑ اور 40 لاکھ رقم وصول ہوئی۔

1 لاکھ 15 ہزار 280 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے بجلی چوروں سے 97 کروڑ سے زائد رقم وصول ہوئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 174 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے