آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی کی ملاقات…ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتیسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھن پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔ دونوں اطراف سے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر کا اعادہ کیا گیا۔۔
باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کی بحالی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا
معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔